The Buner Valley lies on the Peshawar valley border of the Khyber Pakhtunkhwa. It is a small mountain valley, dotted with villages. Nasar Buneri MTC Follow us on facebook | Follow us on Twitter

Save To Facebook

Sunday, 20 April 2014

What is defference b/w DualCore & Core2Due/


ڈوئل کور اور عام پروسیسر میں کیا فرق ہے؟

ڈوئل کور اور عام پروسیسر میں کیا فرق ہے؟

سوال

ڈوئل کور اور عام پروسیسر میں کیا فرق ہے؟ اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟

جواب

ڈوئل کور یا ملٹی کور پروسیسر کی پیکجنگ میں ایک سے زیادہ کورز (Cores) ہوتی ہیں۔ ہر کور بذات خود ایک مکمل پروسیسر ہوتی ہے اور اس کی اپنے کیشے میموری بھی ہوتی ہے۔ اس طرح کے پروسیسرز درجنوں کمپنیاں بنا رہی ہیں۔
ڈوئل کور پروسیسر میں ایک ہی ڈائی (Die) پر دو کورز موجود ہونگی اور یہ کارکردگی کے لحاظ سے سنگل کور پروسیسر جیسے پینٹئم تھری یا سنگل کور پینٹئم فور پروسیسر کے مقابلے میں بہت بہتر ہوگا۔
سنگل کور پروسیسر میں سی پی یو دی گئی ہدایات کو یکے بعد دیگرے ایگزی کیوٹ کرتا ہے اور اہم ڈیٹا کیشے میں محفوظ کردیتا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے فوری طور پر حاصل کیا جاسکے۔ جب پروسیسنگ کے لئے ایسا ڈیٹا درکار ہو جو کہ کیشے میں موجود نہ ہوتو اسے سسٹم بس کے ذریعے RAM یا اسٹوریج میڈیا (ہارڈڈسک) سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں ہی سی پی یو کے مقابلے میں بہت سست رفتار ہیں۔ لہٰذا سی پی یو جتنا بھی تیز رفتار ہو، سسٹم بس کی رفتار کے سامنے بے بس ہوجاتا ہے۔ یہ صورت حال اس وقت اور سنگین ہوجاتی ہے جب صارف ملٹی ٹاسکنگ کررہا ہو یعنی بیک وقت کئی پروگرامز چلا رہا ہو۔ اس دوران سی پی یو کو تیزی سے مختلف لوکیشنز سے ڈیٹا حاصل کرنا ہوتا ہے۔ کچھ پروگرامز کا ڈیٹا ریم میں اور کچھ کا ہارڈڈسک پر موجود ہوسکتا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر ملٹی ٹاسکنگ کے دوران پروسیسر کی کارکردگی گر جاتی ہے۔ ڈوئل کور پروسیسر میں ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے یہ کورز مل بانٹ کر کام انجام دیتی ہیں۔ مثلاً ایک کور ڈیٹا پروسیسنگ کرتی ہے جبکہ دوسری کور سسٹم بس کے ذریعے درکار ڈیٹا حاصل کرتی ہے۔ اسی لئے ملٹی ٹاسکنگ کے دوران ملٹی کور پروسیسرز کی کاکردگی لاجواب ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ ملٹی کور اور ملٹی پروسیسر سسٹم دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ ملٹی پروسیسر سسٹم میں ہر پروسیسر مکمل طور پر دوسرے پروسیسر سے جدا ہوتا ہے اور ان کی اپنی اپنی ریسورس ہوتی ہیں۔ لیکن ملٹی کور پروسیسر میں ایک ہی چپ پر ایک سے زائد کورز موجود ہوتی ہیں جو مل جل کر دستیاب ریسورس کا استعمال کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملٹی پروسیسر سسٹم ملٹی کور سے زیادہ بہتر ہوتاہے۔

No comments:

Post a Comment

Popular Posts