The Buner Valley lies on the Peshawar valley border of the Khyber Pakhtunkhwa. It is a small mountain valley, dotted with villages. Nasar Buneri MTC Follow us on facebook | Follow us on Twitter

Save To Facebook

Thursday, 31 July 2014

مسلمان سلمان خان کی فلم دیکھنے سینما گھر نہ جائیں، بھارتی علما کی اپیل


اگر مسلمان آج کے دن اس (سلمان خان) کی فلم نہیں دیکھیں گے تو وہ بھی عید کے موقع پر اپنی فلموں کی ریلیز نہیں کرے گا، قاضی شہر فوٹو: فائل
ممبئی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں علما نے عیدالفطر کے خطبات کے دوران مسلمانوں کو سلمان خان کی نئی فلم نہ دیکھنے کی اپیل کردی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کی تاریخی عید گاہ میں لاکھوں افراد نماز عید کی ادائیگی کے لئے موجود تھے اس دوران قاضی شہر سید مشتاق ندوی نے اپنے خطبے کے دوران کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کا صلہ ہے اسے منانے کے کئی طریقے ہیں، اس بابرکت دن کو سینما گھروں میں جاکر برباد نہ کیا جائے بلکہ اپنے گھروں میں رہ کر مہمانوں کا خیر مقدم کریں اور اللہ کی رحمتیں حاصل کریں۔
مشتاق ندوی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ ہر سال عید الفطر پر ایک اداکار کی فلم ریلیز ہوتی ہے اور مسلمانوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے جاتی ہے لیکن وہ اب گزارش کرتے ہیں کہ آج وہ کوئی بھی فلم دیکھنے نہ جائیں۔ اگر مسلمان آج کے دن اس کی فلم نہیں دیکھیں گے تو وہ بھی عید کے موقع پر اپنی فلموں کی ریلیز نہیں کرے گا۔

No comments:

Post a Comment

Popular Posts