The Buner Valley lies on the Peshawar valley border of the Khyber Pakhtunkhwa. It is a small mountain valley, dotted with villages. Nasar Buneri MTC Follow us on facebook | Follow us on Twitter

Save To Facebook

Tuesday 3 January 2017

ڈسٹرکٹ نائب ناظم یوسف علی خان نے کہاہے کہ علم روشنی ہے،تعلیم بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ،تعلیم کے بغیر کوئی بھی


بونیر۔شوکت علی سے
ڈسٹرکٹ نائب ناظم یوسف علی خان نے کہاہے کہ علم روشنی ہے،تعلیم بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ،تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتی، تعلیم، ترقی، خوشحالی امن کی ضمانت ہے ، بہت کم مدت میں دی پیس ایجوکیشن اکیڈمی شلبانڈی نے تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے اعلیٰ اداروں میں اپنانام روشن کیا ، غیر نصابی سرگرمیوں میں سکول کے طلباءنے بہترین کارکردگی پیش کرکے سکول کے اساتذہ کے محنت کا نتیجہ ہے ،ضلعی حکومت ،ضلعی حکومت بونیر میں تعلیم کی فروغ ،اساتذہ کے مسائل کے حل اور طلباءمیں چھپے ہوئے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،بونیر کی ترقی نصب العین ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی شلبانڈی میں دی پیس ایجوکیشن اکیڈمی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس سے پرنسپل صالح زادہ ،ریٹائرڈ پرنسپل فریدون خان ،ریٹائرڈ پرنسپل شمس الحق،عمبر خان ایڈوکیٹ ،عبد المحمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مڈل سکولوں کے سطح پر ہونے والے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءپر انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے سکول کے ایک سال کے کامیابی کے موقع پر شاندار سالگرہ تقریب میں سکول کے طلباءنے ملی و قومی نغمے ،نعت شریف ،مزاحیہ خاکے ،تقاریر ،قوالی اور دیگر سرگرمیاں پیش کرکے موجود حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔پرنسپل نے کہاکہ ہمارا تعلیمی ادارہ ایک فلاحی ادارہ ہے جس میں قابل یتیم دس بچے سکالر شپ کے ذریعے مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں اور یہ واحد سکول ہے جس میں 12طلباءحفظ القرآن سے مستفید ہورہے ہیں ،مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ نے سکول کے اساتذہ کے کردار کو سراہا اور والدین پر زور دیا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے تعلیمی سرگرمیوں پر کھڑی نظر رکھیں ۔

No comments:

Post a Comment

Popular Posts