The Buner Valley lies on the Peshawar valley border of the Khyber Pakhtunkhwa. It is a small mountain valley, dotted with villages. Nasar Buneri MTC Follow us on facebook | Follow us on Twitter

Save To Facebook

Friday, 9 May 2014

اجمل قصاب زندہ اور پاکستان میں ہی ہے، اجمل قصاب کے استاد کا عدالت میں انکشاف

راولپنڈی: اجمل قصاب کے ایک استاد نے انکشاف کیا ہے کہ جسے ممبئی حملہ کیس کا مرکزی ملزم قرار دیا جا رہا ہے وہ اجمل قصاب زندہ اور پاکستان میں ہی موجود ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت کے دوران گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول فرید کوٹ تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ کے ایک استاد محمد مدثر نے اسکول کا حاضری رجسٹر پیش کیا جس میں اجمل قصاب کا اسکول میں داخلے اور اخراج کا ریکارڈ موجود ہے۔ محمد مد ثرنے عدالت کو بتایا کہ اجمل قصاب نے 80 کی دہائی میں ان کے اسکول میں پہلی جماعت میں داخلہ لیا اور پانچویں تک تعلیم حاصل کی، اجمل قصاب کبھی بھی بھارت نہیں گیا بلکہ یہیں موجود ہے جب کہ 2 روز قبل ہی اوکاڑہ میں میری اس سے ملاقات بھی ہوئی  ہے، ہم دونوں آپس میں بغل گیر ہوئے اور ایک ساتھ بیٹھ کر چائے بھی پی، بھارت نے ممبئی حملہ کیس کا مرکزی ملزم قرار دے کر جس شخص کو پھانسی دی وہ اجمل قصاب نہیں کوئی اور شخص تھا، اگر عدالت کہے تو اجمل قصاب کو ججز کے سامنے پیش کرنے کو بھی تیار ہوں۔
واضح رہے کہ بھارت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم اجمل قصاب کو نومبر 2012 میں پونے کی یروڈا جیل میں پھانسی دے کر اس کی لاش کو جیل کے احاطے میں ہی دفنا دیا تھا۔


Ajmal Qasab teacher apeared in Indian court by TheExpressNews

No comments:

Post a Comment

Popular Posts