بہاولپور: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت مشکل میں ہے اسے آگے بڑھنے دیا جائے اوراحتجاج کرنے والوں کو عوت دیتا ہوں کہ وہ وزیراعظم ہاؤس آکر بات کریں۔
بہاولپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے اسے آگے بڑھنے دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے 11 مئی کے جلسے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے کس بات پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ وزیراعظم ہاؤس آئیں جہاں مل بیٹھ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور کرپشن کے خاتمے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور یہ کیسی منطق ہے کہ نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں دھاندلی اور کرپشن کے خلاف 11 مئی کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

Solar Power Project will start working in... by TheExpressNews
No comments:
Post a Comment