مفت تھری جی ختم، یوفون نے پیکیجز متعارف کرا دیئے
لاہور
(مانیٹرنگ ڈیسک) تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی میں کامیاب کمپنیوں
کو لائسنس جاری ہونے کے بعد مفت تھری جی سروس کی سہولت ختم ہونے کے بعد
کمپنیوں کی جانب سے پیکیجز کا اعلان کیا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر یوفون نے
تھری جی سروس کے پیکیجز باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیئے ہیں جو فوری طور
پر نافذالعمل ہیں اور صارفین کو تھری جی استعمال کرنے کیلئے اب ان پیکیجز
میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ کمپنی نے یہ پیکیجز پری پیڈ اور پوسٹ
پیڈ کنکشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے متعارف کرائے ہیں۔ کمپنی کی
جانب سے متعارف کرائے گئے پیکیجز مختلف سپیڈز کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیئے
گئے ہیں تاہم تمام پیکیجز کیلئے ڈیٹا کی حد مقرر کی گئی ہے اور کوئی بھی
پیکیج ان لمیٹڈ ڈیٹا کے ساتھ نہیں ہے تاہم مستقبل میں اس قسم کا پیکیج
متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ قارئین کی سہولت کیلئے کمپنی کے تمام
پیکیجز کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
No comments:
Post a Comment